• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد الاقصی کی حمایت میں ایران بھر میں مظاہرے

جمعہ 28-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8046
0
SHARES
0
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایرانی عوام نے نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر مظاہرے کرکے مقبوضہ فلسطین اور میانمار کے مسلمانوں پر ڈھاے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تہران سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ فلسطین اور میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے اور عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں مسلم امہ کے اتحاد کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہروں کے اختتام پر جاری ہونے والی قرار دادوں میں بھی مقبوضہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم، مسجدالاقصی میں نمازیوں کے وحشیانہ قتل اور اسی طرح انتہا پسندوں کے ہاتھوں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ان قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ اور تحریک مزاحمت سے سخت خوفزدہ ہے ۔ قرارداد میں خبردار کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت پہلے مسجد الاقصی اور پھر پورے فلسطین پر مکمل تسلط جمانے کی کوشش کررہی ہے اور اپنے ناپاک منصوبوں کی تکیمل کے لیے بھی جرم کے ارتکاب سے گریزاں نہیں ہے۔

ایک قرارداد میں سامراجی طاقتوں اور اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ حتمی کامیابی اور اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.