• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں

منگل 31-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5882
0
SHARES
1
VIEWS

اسلام آباد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاہم مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطےمیں امن نہیں آسکتا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان اور فلسطین کے مابین وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی، پاکستان فلسطین کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ 1969 کی فلسطینی سرحدوں کو فوری بحال کیا جائے، پاکستان فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتاہے جب کہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاہم مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطےمیں امن نہیں آسکتا۔

اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین کی مدد کرنے اور سفارتخانے کی تعمیر پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی تاکید کی۔

فلسطین کے صدر محمود عباس کل تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں پاکستان کے صدرممنون حسین نے ان کا استقبال کیا۔ فلسطینی صدر کے ہمراہ سترہ رکنی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے جو مختلف شعبوں میں پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.