رباط (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی خواتین کی جوڈو ٹیم نے حال ہی میں افریقی عرب ملک مراکش میں ایک مقابلے میں شرکت کی جس پر ملک بھرمیں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مراکش میں عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے اسرائیلی ویمن جوڈو ٹیم کی آمد کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں مراکش کے جنوبی شہر اکادیر میں جوڈو کا عالمی مقابلہ منعقد ہوا جس میں صیہونی ریاست کی خواتین ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی ٹیم کی سربراہ کی تاج پوشی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی پرچم کشائی اور اسرائیلی ترانہ بھی گایا گیا۔ اسرائیل کی خواتین جوڈو ٹیم کی نو کھلاڑیوں کے ساتھ چھ دیگر مندوبین بھی ان مقابلوں میں شرکت کی۔
دوسری جانب عوامی اور سماجی حلقوں نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے صیہونی ریاست سے تعلقات توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی دوستی ٹیم کی ربابط آمد کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف مہم چلائی گئی۔
