• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

محمود عباس کا ٹرمپ سے محکمہ اسیران ختم کرنے کا خفیہ سمجھوتہ!

پیر 19-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7547
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک خفیہ سمجھوتہ کیا ہے جس کے تحت فلسطینی محکمہ اسیران کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس سمجھوتے کا مقصد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے فضا سازگار بنانا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی صدر عباس نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ترجمان محکمہ اسیران اور وزارت اسیران کو مدغم کردیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدرعباس کی جانب سے یہ یقین دہانی اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے خیرسگالی اقدامات کے بعد تناظر میں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں  کی حمایت سے دست بردار ہوں اور اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت شروع کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس کی ہدایت کے بعد وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے وزارت اسیران اور محکمہ امور اسیران کو باہم مدغم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی صدر نے سنہ 2014ء کو فلسطینی وزارت اسیران ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عوامی دباؤ کے بعد وہ اس پرعمل درآمد نہیں کرسکے۔

حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی امداد بند کردی گئی تھی۔ اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی امداد کی بندش بھی اسیران کے حقوق سے دست برداری کی پالیسی کا حصہ بتائی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.