• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

متروکہ فلسطینی اراضی پر یہودی کالونی کا قیام، امریکا کی مخالفت

پیر 15-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4020
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سنہ 1967ء کی جنگ کے دوران جبراً نکالے گئے فلسطینیوں کی اراضی پر یہودی کالونیوں کے قیام کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے فلسطینیوں کی متروکہ اراضی پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی سخت مخالفت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی حکومت ’’عمونہ‘‘ نامی یہودی کالونی کے تمام مکانات فلسطینیوں کی متروکہ اراضی پر منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے مگر امریکی انتظامیہ کی طرف سے اس کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن نے ’عمونہ‘یہودی کالونی کو فلسطینیوں کی متروکہ اراضی پر منتقل کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس پر احتجاج کیا ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے وقت میں ’عمونہ‘ یہودی کالونی کو فلسطینیوں کی متروکہ اراضی پر منتقل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں جب اس حوالے سے امریکا اور اسرائیل کے درمیان بات چیت بھی جاری ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی متروکہ اراضی پر یہودی بستی کی تعمیر اراضی کو دانستہ طورپر غصب کرنے کی کوشش ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2009ء میں موجودہ وزیراعظم نیتن یاھو نے بار ایلن یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’’عمونہ‘‘ یہودی کالونی کو فلسطینیوں کی متروکہ اراضی پر منتقل نہیں کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھایا جائے۔ اپنی تقریر میں انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کی بھی حمایت کی تھی، تاہم بعد میں صہیونی وزیراعظم نے انتہا پسند یہودیوں کے دباؤ پر عمونہ کالونی کے مکانات غرب اردن میں فلسطینیوں کی متروکہ اراضی پر منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.