لندن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ میں مقیم فلسطینوں نے لندن میں فلسطینی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کرکے غزہ کا محاصرہ ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین غزہ کی عوامی تحریکوں کی حمایت میں نعرے بھی لگا رہے تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کے خلاف تادیبی اقدامات کا سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی بھی رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے رام اللہ اور نابلس میں جاری مظاہروں کو دبانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جینس اداروں کےکریک ڈاؤن کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ کے مکینیوں کو صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی اجتماعی سزا دے رہی ہے۔