• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لندن میں ’اعلان بالفور‘ کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

پیر 06-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9144
0
SHARES
0
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں یہودیوں کے قومی وطن کی بنیاد سمجھے جانے والے نام نہاد اعلان بالفور کے 100 سال پورے ہونے پر فلسطین سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر اعلان بالفور جاری کیے جانے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن میں عرب اور مسلمان کمیونٹیز کی جانب سے نکالے گئے عظیم الشان جلوس نے طویل مارچ کیا۔ جلوس میں ہرشعبہہ ہائے زندگی کے افراد شامل تھے۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ برطانوی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اعلان بالفور کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں کی آزاد ریاست تسلیم کرے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاجی ریلی کا آغاز وسطی لندن میں قائم امریکی سفارت خانے سے ہوا۔ مظاہرے میں برطانیہ کی سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، وکلاء اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد شریک تھے۔ جلوس میں فلسطین پروگریسیو موومنٹ کے چیئرمین مصطفیٰ البرغوثی اور لندن میں متعین فلسطین سفیر عمانویل حساسیان بھی موجود تھے۔

مقامی شہریوں کے علاوہ برطانیہ میں مقیم مسلمان اور عرب ممالک کے شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ ان میں الاقصیٰ فرینڈ شپ کے چیئرمین اسماعیل باتیل شامل تھے۔ یہ گروپ چند ماہ قبل یورپی براعظموں میں دفاع قبلہ اوّل کے لیے بڑے بڑے جلوس نکال چکی ہے۔ ان میں ایک جلوس میں بیس ہزار افراد شریک تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.