صیدا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے شہر صیدا میں اتوار کے روز ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس کا ایک ذمّے دار ابو حمزہ محمد حمدان زخمی ہو گیا۔
حماس تنظیم نے دھماکے میں اپنے مذکورہ ذمّے دار کے ہلاک ہونے کی تردید کی ہے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک خبر رساں ایجنسی "اناضول” کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکے میں حماس تنظیم میں بین الاقوامی تعلقات کے ذمّے دار محمد حمدان کو نشانہ بنایا گیا جو تنظیم کے رہنما اسامہ حمدان کا بھائی ہے۔ محمد حمدان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا محمد حمدان کی گاڑی میں ہوا جو اُس میں سوار ہونے والا تھا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور محمد حمدان کے پاؤں میں معمولی زخم آئے۔
واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ دھماکے کا شکار ہونے والی گاڑی کی آگ بجھانے میں مصروف ہو گیا۔
