(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ ‘‘عین الحلوہ’’ میں گذشتہ روز ایک بم دھماکہ ہوا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی لبنان میں ‘‘صیدا’’ کے مقام پر واقع عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دھماکہ عکبرہ کالونی میں شاہراہ الفوقانی میں ہوا تاہم اس دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔ کسی گروپ کی طرف سے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ گذشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی کی لپیٹ میں ہیں۔ کیمپ میں ہونے والی فائرنگ اور دھماکوں میں متعدد اہم شخصیات اور عام فلسطینی پناہ گزین مارے گئے ہیں۔ بعض اہم فلسطینی تنظیموں کے رہنماؤں کو ٹارگٹ کلنگ کارروائیوں میں قتل کیا گیا۔