بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے شہر صیدا میں گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فلسطینی سفارت خانے کے ایک سینیر سیکیورٹی عہدیدار کو زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنان میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر اسماعیل شروف کو صیدا شہر میں ایک بنک کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے ایک دوست سے ملنے آئے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں اسماعیل شرف معمولی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیےایک مقامی اسپتال کیا گیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے’وفا‘ کے نے سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسماعیل شرف پر فائرنگ قاتلانہ حملہ اور دہشت گردی کی مجرمانہ کارروائی تھی جس کا مقصد فلسطینیوں اور برادر ملک لبنان کے درمیان افراتفری اور محاذ آرائی پیدا کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل شرف کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔ انہیں جلد ہی Â اسپتال سے نکال دیا جائے گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق لبنانی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے اور ان کی تلاش کی مہم جاری ہے۔