(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سربراہ نے لبنان میں ہونے والی آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ بیروت میں حماس قیادت اس سانحے میں لبنانی حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
فلسطین پرقابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنان میں حالیہ ایام میں ہونے والی آتش زدگی کے واقعات پر لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم سعد الحریری اور اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ نبیہ بری کو تعزیتی خطوط ارسال کئے ہیں جس میں ان سے لبنان میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعات میں دلی افسوس کا اظہار کیا گیا اور اپنی مکمل حمایت اور بھرپورمدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
نہوں نے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین اور دیگر شہری برادرملک میں آتشزدگی کے واقعات میں بیروت کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ بیروت میں حماس کی قیادت بھی اس سانحے میں لبنانی حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔خیال رہے کہ لبنان میں حالیہ ایام میں کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تھا۔