غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے جنوب میں واقع فلسطینی مہاجرین کے کیمپ عین الحلوہ میں منگل کے روز مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنان کے شہر صیدا میں Â منگل کے روز فائرنگ کے واقعے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی بچے کو ’الراعی‘ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد فائر بندی کا ایک ابتدائی معاہدہ ہوا تھا۔
خیال رہے کہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ فلسطینی مہاجرین کا لبنان میں بڑا کیمپ ہے جس میں کم سے کم 80 ہزار فلسطینی مقیم ہیں۔ لبنان میں مجموعی طور پر 12 پناہ گزین کیمپ ہیں۔
ان میں سے بیشتر کیمپ 1948ء میں فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے ظالمانہ قیام کے بعد ھجرت کرنے والے فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔ مجموعی طور پر بیرون ملک چار لاکھ ساٹھ ہزار فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔