• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 2 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لائبرمین کا انٹرویو :اخبار’القدس‘ کےخلاف عوام میں شدید غم وغصہ

پیر 24-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4795
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے مقرب سمجھے جانے والے ایک کثیرالاشاعت عربی اخبار’’القدس‘‘ کی جانب سے اسرائیلی وزیردفاع اور فلسطینیوں کے بدترین دشمن آوی گیڈور کا انٹرویو شائع کرنے پر فلسطینی عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار ’القدس‘ کی جانب سے گذشتہ روز ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈورلائبرمین کا انٹرویو کیا ہے جسے کل شائع کیا جائے گا۔ اس خبر پر فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اخبار القدس کی جانب سے صہیونی وزیر دفاع اور فلسطینیوں کے قاتل آوی گیڈور لائبرمین کا انٹرویو شائع کرنے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے مقرب اخبار نے لائبرمین کا انٹرویو شائع کرکے فلسطینی قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری سخت تنقیدی بحث میں سماجی کارکنوں نے القدس کے اس اقدام کو صہیونی دشمن کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ القدس اخبار نے حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع کا انٹرویو کیا تھا جسے آج سوموار کی اشاعت میں شائع کیا گیا ہے۔ لائبرمین کا انٹرویو شائع کرنے پر فلسطینی سیاسی ، عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بھی شدید رد عمل جاری ہے۔ سماجی تنظیموں نے لائبرمین کا انٹرویو شائع کرنے پر ’روزنامہ القدس‘ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.