• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کے حقوق کے لیے تمام محاذوں پر جنگ لڑیں گے: ترکی

اتوار 28-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10008
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کے لیے صرف سفارتی محاذ پر نہیں بلکہ زندگی کے تمام محاذوں پر فلسطینیوں کے حقوق کا مقدمہ لڑیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت ہرسطح پر جاری رکھی جائے گی۔ صرف سفارتی جنگ نہیں بلکہ اقتصادی، سماجی ، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں فلسطینیوں کی مدد اور حمایت جاری رکے گی۔

ایک تقریب سے خطاب میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی القدس کی مدد اور نصرت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ قبل ازیں فلسطینی پارلیمانی جماعتوں کے ارکان اور تحریک فتح کے پارلیمانی گروپ نے بھی ترک وزیرخارجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ترک وزیرخارجہ  جاویش اوگلو کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ فلسطینیوں میں یکجہتی اور باہمی تعاون قضیہ فلسطین کو آگے بڑھانے میں مدد کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مالی امداد بند کرنے کی امریکی دھمکیوں کو خاطر میں لانے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مالی معاونت جاری رکھے گا اور اس ضمن میں اپنے وعدے پورے کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اورترک وزارت خارجہ مل کر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کریں گی اور فلسطینیوں کے حقوق کا ہرسطح پر مقدمہ لڑا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.