• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کے حق میں ایک اور قرار داد کی منظوری

ہفتہ 10-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5292
0
SHARES
2
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں ایک اور قرار داد کی منظوری دے دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں کی مدد کے عنوان سے منظور کی جانے والی اس قرار داد کے حق میں جنرل اسمبلی کے ایک سو ساٹھ ارکان نے ووٹ دیئے۔ اس قرار داد میں دنیا کے ملکوں اور عالمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی اقتصادی اور سماجی امداد میں اضافہ کریں۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے قرار داد کی منظوری پر جنرل اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے عالمی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی قبضے اور محاصرے کی وجہ سے فلسطینیوں کو انتہائی بحرانی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کے روز بھی فلسطین سے متعلق آٹھ قرار دادوں کی منظوری دی تھی جن میں سے چار قرار دادوں میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی تھی۔

یہ قرار دادیں ایسے وقت میں منظور کی گئی ہیں جب اسرائیل نے آج تک اقوام متحدہ کی کسی بھی قرار داد پر عمل نہیں کیا ہے اور فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر، غزہ کا محاصرہ اور فلسطینی عوام کے قتل عام کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.