• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 25 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کی مکانات مسماری، یورپی یونین اسرائیل کےخلاف ہرجانے کا نوٹس

ہفتہ 30-07-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala2041
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں یورپی یونین کے مالی تعاون سے تیار کیے گئےفلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کےخلاف یورپی یونین نے سخت احتجاج کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں اب تک ایسے 168 مکانات مسمار کیے گئے ہیں جو یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کیے گئے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین فلسطین میں مکانات مسماری کی پالیسی پراسرائیل پر سخت برہم ہے۔ بالخصوص ان مکانات کی مسماری جو یورپی یونین کے مالی تعاون سے تعمیر کیے گئےتھے یونین پر سخت گراں گذری ہے جس پر صہیونی ریاست کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین نے مکانات مسماری کی پالیسی کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا ہے بلکہ اسرائیلی ریاست کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ چلانے کی بھی دھمکی دی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کے ڈائریکٹراویفیٹ بار ایلن کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یونین فلسطین میں مکانات مسماری پر اسرائیل کے خلاف ہرجانے کی درخواست دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کردہ مکانات کی مسماری ظالمانہ اقدامات ہیں اور یونین اس پر اسرائیل سے سخت احتجاج کرچکی ہے۔

ادھر اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ’بتسلیم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال اسرائیلی انتظامیہ نے یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کیے گئے 168 مکانات مسمار کیے ہیں۔ ان میں سے 125 عمارتیں گذشتہ ایک ماہ کے دوران مسمار کی گئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.