• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں سے ناروا سلوک، اسرائیلی عدلیہ بھی چلا اٹھی

جمعہ 04-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8135
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ حربوں کے استعمال اور فلسطینیوں کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے دی گئی درخواستوں پر حکومتی بے اعتنائی پر اسرائیلی عدلیہ نے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عدالتوں نے وزارت داخلہ کو القدس شہر میں فلسطینیوں سے نمٹنے کے طریقوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بنیادی حقوق کا خیال رکھنے پر زور دیا ہے۔ عبرانی اخبار کے مطابق سپریم کورٹ کے جج  جسٹس ‘یورام ڈانزیگر‘نے وزارت داخلہ کو سرزنش کی ہے جس میں وزارت داخلہ کےحکام کو بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی درخواستوں پر بے اعتنائی برتنے پر کڑی تنقید کی ہے۔

فاضل جج کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مشرقی بیت المقدس میں رہائش پذیر فلسطینیوں کی مسائل کے حل کے بجائے ان کے ساتھ انتقامی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ فلسطینیوں کی جان سے دی گئی درخواستوں پر غورنہیں کیا جاتا جس کے بعد وہ عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے  فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

اسرائیلی جج جسٹس ڈانزیگر نے وزارت داخلہ پر تنقید بیت حنینا کے دو فلسطینی شہریوں کی جانب سے دی گئی درخواست کی سماعت کےدوران کی۔ یہ درخواست 2014ء میں دی گئی تھی جس میں سکونتی دستاویزات کی تیاری کے لیے کہا گیا تھا مگر بار بار کی کوشش کے باوجود درخواست دہندگان کا مطالبہ رد کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی جج کا کہنا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ایسے سیکڑوں کیسز موجود ہیں جنہیں وزارت داخلہ نے نمٹانا ہے مگر وزارت داخلہ حیلوں بہانوں سے فلسطینیوں کے مسائل کے حل کے لیے دی گئی درخواستوں  کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.