• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کی بندش نیا بحران پیدا کرسکتی ہے: روسی وزیرخارجہ

اتوار 21-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9929
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے ایک بیان میں امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں کمی پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ کی امداد کم کرنے سے ایک نیا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے خبر دار کیا کہ اگر امریکا ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے باہرنکلتا ہے تو اس کے بعد اس معاہدے کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

روسی وزیرخارجہ نے لافروف نے امریکی دورے کے دوران نیویارک میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پایا معاہدہ اہم ہے اور امریکا اس معاہدے کا اہم رکن ہے۔ اگر امریکا اس سمجھوتے سے باہر آتا ہے تو اس کے بعد اسے برقرار رکھنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

ایک دوسرے بیان میں روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان ماسکو میں غیر مشروط ملاقات کی تجویز پیش کی تھی۔

لافروف نے امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد کم کرنے کے اعلان پر تنقید کی اور کہا کہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کی امداد کم کرنے سے پناہ گزینوں کی مسائل میں خطرناک اضافہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ کی65 ملین ڈالر کی سالانہ امداد بند کردی تھی۔ اس کے علاوہ امریکا نے اونروا کو دی جانے والی خوراک کی مد میں 45 ملین ڈالر کی امداد بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.