• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی وفود قومی مصالحت پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

پیر 27-08-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11864
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی دھڑوں میں قومی مصالحت کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور تحریک فتح سمیت دیگر فلسطینی رہنماؤں کے وفود مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آپہنچی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کی زیرسرپرستی فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی بات چیت کا عمل جہاں سے عید سے قبل ختم ہوا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی مصالحت سے ہمارا مقصد فلسطینیوں میں وحدت اور غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ ہے۔

خیال رہے کہ مصرکی سرپرستی میں فلسطینیوں میں مصالحتی عمل کئی ماہ سے جاری ہے مگراس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو مصر کے ساتھ اقوام متحدہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ادھر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ اب قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی دھڑوں بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہروں اور مزاحمت کے نتیجے میں  ظالمانہ محاصرہ ختم کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی بات چیت کے لیے اتوار کو تحریک فتح کا وفد بھی قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ فتح کے وفد کی قیادت عزام الاحمد کررہےہیں جب کہ وفد میں حسین الشیخ، روحی فتوح اور دیگر بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.