• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی نمازیوں پراسرائیلی پولیس گردی نا قابل قبول ہے:ایردوآن

ہفتہ 22-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7957
0
SHARES
1
VIEWS

انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر عائد کردہ پابندیوں اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کو پرامن طریقے سے ختم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز اسرائیلی صدر روف ریفلین سے ٹیلیفون پر بات چیت میں بھی کہا ہے کہ قبلہ اوّل میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے کی راہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں فوری طور پرہٹائی جائیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی صدر سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ میں نے اسرائیلی صدر سے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے گھیراؤ بہت بڑی غلطی ہے۔ اسرائیلی فوج جن نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کررہی ہے وہ نماز ادا کرنے اور عبادت کے لیے اپنے مقدس مقام پر پہنچ رہے ہیں۔ فلسطینی اس جگہ کو انتہائی مقدس سمجھتے ہیں اور اس کے تقدس کو یقینی بنانے کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اسرائیل انہیں نماز جمعہ سمیت دیگر نمازوں کی ادائیگی کی اجازت فراہم کرے۔

ایک سوال کے جواب میں طیب ایردوآن نے کہا کہ انہوں نے روف ریفلین سے ہونے والی بات چیت میں کہا کہ فلسطینی نمازیوں کے روپ میں دہشت گردوں کے قبلہ اوّل میں داخل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ ترکی اسرائیل کی طرف سے قبلہ اوّل پرعائد کردہ پابندیوں کو قبول نہیں کرے گا۔

ترک صدر نے اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں جمعہ کے روز تین فلسطینی مظاہرین کو شہید کرنے اور سیکڑوں کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی پالیسی سے حالات غیرمعمولی حد تک بگڑ سکتے ہیں جس کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوگی۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے باہر نصب کیے گئے الیکٹرانک گیٹس فوری طور پر ہٹائیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.