انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو بہیمانہ قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قراردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ اتوار کے روز 16 سالہ فلسطینی لڑکی فاطمہ حجیحی کو وحشیانہ انداز میں شہید کیا گیا۔ صہیونی فوج کی منظم جارحیت کے نتیجے میں حجیحی کی شہادت قابل مذمت اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینی قوم کے خلاف ظالمانہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔
قورتولموش نے کہا کہ ترکی فلسطینی قوم کے جائز حقوق اور مطالبات کا دفاع جاری رکھے گا۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے اقدامات پرعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج نے اتوار کے روز رام اللہ کے نواحی علاقے قراوہ بنی زید میں 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
