• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی قیدیوں کے دن کی مناسبت سے انتفاضہ فلسطین کی حمایت کا اعلان

منگل 17-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6521
0
SHARES
0
VIEWS

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکریٹریٹ نے فلسطینی قیدیوں کے دن کی مناسبت سے ایک بیان میں فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے لئے عالمی پارلیمانی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سترہ اپریل سن انّیس سو اکہتر کو صیہونی حکومت کی جیل سے پہلا فلسطینی قیدی رہا ہوا تھا جس کے بعد اس دن کو فلسطینی قیدیوں کے دن کا عنوان قرار دیا گیا تھا۔

ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکریٹریٹ نے اسی مناسبت سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات، جنگی جرائم اور فلسطینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس بیان میں تمام فلسطینی قیدیوں کے ایثار و فداکاری اور بہادری کی قدردانی کرتے ہوئے پوری دنیا کی تمام پارلیمانوں، عالمی برادری حق و انصاف اور انسانی حقوق کے مدافع اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم بند کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی تقریبا سات ہزار فلسطینی غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں سخت حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.