• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی علاقوں سے صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ ختم کئے جانے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ

ہفتہ 20-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7241
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ کے رپورٹر مائیکل لینک نے صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ ختم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان علاقوں میں انسانی صورت حال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے رپورٹر نے علاقے کے اپنے پانچ روزہ دورے میں فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں منجملہ فلسطینیوں کو اجتماعی طور پر سزائیں دینے، ان کی اراضی پر قبضہ کرنے ، فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال، غیر قانونی قتل عام، فلسطینیوں کی آزادانہ رفت و آمد پر پابندیاں عائد کرنے، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کو ترک وطن پر مجبور کرنے جیسے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

اقوام متحدہ کے مذکورہ رپورٹر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی علاقوں سے غاصب صیہونی حکومت کا قبضہ ختم کرانے اور فلسطینی قوم کو اس کا حق دلانے کی کوشش کرے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ہزار سولہ کے آغاز سے صیہونی بستیوں کی توسیع کے لئے فلسطینیوں کی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ نے تیئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو ایک قرارداد میں صیہونی حکومت کی جانب سے صیہونی بستیوں کی تعمیر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے مگر اس کے باوجود غاصب صیہونی حکومت نے غاصبانہ قبضے کی اپنی کارروائی بند نہیں کی ہے ۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.