فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سویڈش وزیرخارجہ مارگوٹ وولسٹروم نے بدھ کے روز اسٹاک ہوم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے غیر لچک دار رویے سے کے نتیجے میں انہوں نے دورہ اسرائیل ملتوی کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسز وولسٹروم نے آج جمعرات کو اسرائیل پہنچنا تھا مگر صہیونی حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ حکومت سویڈش وزیرخارجہ کا سرکاری استقبال نہیں کریں گے۔
وولسٹروم کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین کے دورے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ وہ جلد ہی فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر رام اللہ کا دورہ کریں گی جہاں وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کریں گی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سویڈش کی وزیرخارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے دورے کا اعلان کیا تھا مگر اسرائیلی حکومت نے وولسٹروم کے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں جاری ہونے والے بیانات کے رد عمل میں ان کا سرکاری سطح پراستقبال کرنے سے انکار کردیا تھا۔
