• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی شہداء واسیران کے لواحقین کے خلاف صہیونی ریاست کا معاشی وار

ہفتہ 18-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6461
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام ’فلسطین نیشنل فنڈ‘ کو ممنوعہ تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عاید کرنے کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ سنہ 1993ء میں طے پائے اوسلو معاہدے کے بعد اسرائیل کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لائبرمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’فلسطین نیشنل فنڈ‘ ایک ایسی تنظیم ہے جو ماہانہ بنیادوں پر اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ورثاء  اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ کو باقاعدہ مالی معاونت کی شکل میں وظائف جاری کرتے ہیں۔ یوں یہ تنظیم اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’سات‘ کے مطابق  فلسطین نیشنل فنڈ فلسطینی اتھارٹی کا سب سے بڑا مالیاتی ذریعہ ہے جو ہر ماہ کروڑوں شیکل کی رقوم حاصل کرنے کے بعد ان میں سے خطیر رقم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے لواحقین کو فراہم کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وہ فلسطین نیشنل فنڈ کو ایک ممنوعہ تنظیم سمجھتے ہیں اور اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیش آئند ایام میں وہ اس تنظیم کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اس پر پابند عائد کرائیں گے۔

خیال رہے کہ فلسطین نیشنل فنڈ کا قیام کئی سال قبل عمل میں لایا گیا تھا۔ سنہ 2005ء سے اس تنظیم کی قیادت رمزی الیاس خوری نامی ایک فلسطینی کے پاس ہے جنہیں صدر محمود عباس نے متعین کیا تھا۔

فلسطین نیشنل فنڈ کا تنظیم آزادی فلسطین کے محکمہ خزانہ میں کلیدی کردار ہے۔ یہ ادارہ بیرون اور اندرون ملک سے ملنے والے عطیات کو وصول کرنے کا ذمہ دار ہے۔ فلسطین کے مختلف شہروں میں اس کے کئی مراکز موجود ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.