• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی امور کے ذمہ دار امریکی قونصل خانے کا درجہ کم کرنے پر غور

اتوار 03-06-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6107
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اور امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس میں فلسطینی امور کو ڈیل کرنے کے ذمہ دار قونصل خانے کا درجہ مزید کم کرتے ہوئے اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کو مزید اختیارات دینے پر غور شروع کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے اس اقدام کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کی مساعی کو مزید کم کرنے اور اس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنا ہے۔ ان خبروں کے بعد فلسطینی قوم کو الگ ریاست کے حوالے سے مزید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی امور کے ذمہ دار قونصل خانے کے پانچ عہدیداروں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس قونصل خانے کا دائرہ کار مزید محدود کرنے اور اس میں کام کرنے والے عملے کے اختیارات کو کم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ القدس میں فلسطینی امور کے ذمہ دار امریکی قونصل خانے کا درجہ کم کرنا علامتی ہے مگراس کے مشرقی بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ قرار دینے اور غرب اردن کو صیہونی ریاست کی عمل داری میں دینے کی سازشوں کو تقویت ملے گی۔ اگرچہ عملی طورپر اسرائیل کو غرب اردن پر قبضے کے لیے بیروکریسی فنی تبدیلیوں سے گذرنا ہوگا۔ تاہم اس کے باوجود امریکی حکومت کے اقدام کے مقامی سیاست پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تھا۔

امریکا کی جانب سے فلسطین میں صیہونی آباد کاری کی مخالفت کے بجائے اس کی حمایت کی جا رہی ہے جس سے امریکا کی فلسطینیوں کے بارے میں پالیسی بالخصوص آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مساعی کے حوالے سے واشنگٹن کی اسرائیل کی طرف داری صاف کھل کر سامنے آئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.