• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کرنے کے مطالبے پر اسرائیلی تنظیم کو دھمکیاں

پیر 17-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4727
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے کے لیے نہ صرف دنیا بھر میں آواز بلند ہو رہی ہے بلکہ اب اسرائیل کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں اسرائیل کے اندر کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم ’’بتسلیم‘‘ نے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل فلسطینی عرب علاقوں پر اپنا تسلط ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ ہموار ہوسکے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت فلسطین پرناجائز تسلط ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی تنظیم ’’بتسلیم‘‘ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہوتے ہی ’بتسلیم‘ کے بیانات اور اقدامات کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے اور تنظیم کو حکومت کی طرف سے ملنے والی مالی مراعات واپس لینے کا فیصلہ کریں گے۔

حکمراں جماعت کے لیڈر ڈیوڈ بیٹان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسی تنظیم کی مالی معاونت نہیں کرسکتے جوفلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔

بتسلیم کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کے خلاف آواز بلند کرنے پرصہیونی ریاست کے انتہا پسند حلقوں کی طرف سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کی انتہا پسند سیاسی جماعتوں نے بھی بتسلیم کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پربھی بتسلیم کے خلاف صہیونی اشرار نے مہم شروع کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بتسلیم کے بیانات پر اس پر پابندیاں عاید کرے۔ یہودی شرپسندوں اور انتہا پسند لیڈروں کا کہنا ہے کہ بتسلیم جیسے گروپوں کا قبلہ درست کرنے کے لیے ان کے فنڈز بند کرنے اور انہیں اسرائیل میں سرگرمیوں کی اجازت واپس لی جانی چاہیے تاکہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی مخالفت نہ کرسکیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کرنے کے مطالبے پر اسرائیلی تنظیم کو دھمکیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.