• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کیا جائے: ترکی

اتوار 15-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8894
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کے عمل کو مثبت اور قابل تحسین پیش رفت قرار دیتے ہوئے فلسطینی قومی حکمت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں میں مفاہمت کا اعلان  خوش آئند ہے۔ خطے میں قیام امن اور تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے تمام فلسطینی قوتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ ترکی فلسطینی قوتوں میں اتحاد کو خطے میں امن واستحکام کے حوالے سے اہم قرار دیتا ہے۔

ادھر ترک حکومت کے ترجمان ابراہیم قالن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں میں مصالحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلسطینی قومی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ترجمان نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کی ذمہ داری عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔

تنازع فلسطین کے منصفانہ اور بین الاقوامی معاہدوں کے روشنی میں حل کے لیے فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد ناگزیر ہے۔

ترک حکومت کے ترجمان نے فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط فوری ختم کرنے اور آزاد اور مکمل طور پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو مصر کی زیرنگرانی حماس اور فتح نے قومی مفاہمت کا اعلان کیا تھا۔ قاہرہ میں تین روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کی نگرانی مصری انٹیلی جنس وزیر خالد فوزی نے کی۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی قومی حکومت 1 دسمبر 2017ء تک غزہ کا انتظامی کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کیا جائے: ترکی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.