• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین میں یہودی آباد کاری پرعرب لیگ کی چار رکنی کمیٹی کا اجلاس

منگل 04-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4576
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کےبڑھتے واقعات کے تناظر میں عرب لیگ کی چار رکنی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوا جس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سمیت عرب ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں یہودی آباد کاری پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ فلسطین، مصر، اردن اور مراکش پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سوموار کو قاہرہ میں منعقد ہوا جس میں یہودی آباد کاری روکے جانے کے لیے عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہودی آباد کاری روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مصر میں متعین فلسطینی اتھارٹی کےسفیر جمال الشوبکی نے بتایا کہ چار رکنی عرب کمیٹی کا اجلاس فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا۔ اجلاس میں سلامتی کونسل سے فلسطین میں یہودی آباد کاری رکوانے کے لیے قرار منظور کرانے اور فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے لیے ٹائم فریم دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ فلسطینی سفیر نے یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی صہیونی سرگرمیوں کی شدید مذمت کی اور انہیں تنازع فلسطین کے دریاستی حل اور خطے میں قیام امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ اجلاس میں مصری وزیرخارجہ سامح شکری، فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی، اردن کے وزیرخارجہ بشر الخصاونہ، مراکش کے مندوب اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے شرکت کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں یہودی آباد کاری پرعرب لیگ کی چار رکنی کمیٹی کا اجلاس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.