واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا اوراسرائیل کےدرمیان فلسطین میں صہیونی آباد کاری کے معاملے میں کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کےدرمیان دو طرفہ تعاون جاری ہے مگر فلسطین میں صہیونی آباد کاری کےمعاملے پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوا ہے۔توقع ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان صہیونی آباد کاری کے معاملے پر جلد ہی کوئی حتمی فیصلہ طے پا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کے مندوبین بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ توقع ہے دونوں حکومتیں جلد اور ٹھوس نتائج تک پہنچ جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان برائے مشرق وسطیٰ جیسون گرین بلاٹ نےکہا کہ اسرائیلی مندوب یواف ھروفیٹچ Â فلسطین میں صہیونی آباد کاری کے معاملے پر ٹرمپ کے خیالات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
ھروفیٹچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں صہیونی آباد کاری کے معاملے میں ایسی پالیسی بنائے گا جسے امریکا بھی قبول کرلے گا۔