• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین اسرائیل خفیہ مذاکرات بند گلی میں جا چکے:عبرانی ریڈیو

بدھ 16-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0668
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کےایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی حکام کے درمیان حال ہی میں ہونے والے خفیہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ظاہر کی گئی شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج اور مذاکرات میں شامل دوسرے ادارے اپنی ڈھٹائی پرقائم ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں ہونے والے خفیہ مذاکرات بند گلی میں جا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین نے سیکیورٹی سے متعلق امور پرایک دوسرے کی شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے درمیان خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں جن میں فریقین نے سیکیورٹی کے تبادلے سمیت متعدد دیگر موضوعات پربات چیت کی ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں غرب اردن کے بعض علاقوں میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کو مزید اختیارات دینا بالخصوص رام اللہ اور اریحا سے اسرائیلی فوج کی تعداد کم کرنا تھا۔

اسرائیلی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی خفیہ بات چیت بغیر کسی پیش رفت کے التواء کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین نے مذاکرات میں لچک دکھانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بات چیت کاعمل آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فلسطینیوں کو مفت میں کسی قسم کی سہولت دینے کے مخالف ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین اسرائیل خفیہ مذاکرات بند گلی میں جا چکے:عبرانی ریڈیو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.