رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں ہونے والے خفیہ مذاکرات بند گلی میں جا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین نے سیکیورٹی سے متعلق امور پرایک دوسرے کی شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے درمیان خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں جن میں فریقین نے سیکیورٹی کے تبادلے سمیت متعدد دیگر موضوعات پربات چیت کی ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں غرب اردن کے بعض علاقوں میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کو مزید اختیارات دینا بالخصوص رام اللہ اور اریحا سے اسرائیلی فوج کی تعداد کم کرنا تھا۔
اسرائیلی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی خفیہ بات چیت بغیر کسی پیش رفت کے التواء کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین نے مذاکرات میں لچک دکھانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بات چیت کاعمل آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فلسطینیوں کو مفت میں کسی قسم کی سہولت دینے کے مخالف ہیں۔
