مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی میڈیا کے مطابق قطر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے معاونت کی پیش کش کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ قطرنے غزہ کی پٹی میں سب سے بڑے بجلی گھر کو چالو کرنے اور اس میں ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ماولی معاونت اور ایندھن کی خریداری کی ایک ڈیل کی ہے۔عبرانی اخبار کے مطابق اس ڈیل کے ذریعے قطر کو غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد فراہم کرنے کا موقع مل سکے گا۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے پر اسرائیل نے 12 سال سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں بجلی کا بریک ڈاؤن 18 سے 20 گھنٹے تک محیط ہے۔
قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کو لاکھوں ڈالر کی امداد فراہم کی جاتی رہی ہے۔