• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کی معیشت بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں: اقوام متحدہ

بدھ 21-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10248
0
SHARES
1
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلاڈینوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کا سیاسی اور اقتصادی ڈھانچہ بدترین تباہی سے دوچار ہو چکا ہے۔ غزہ کی معیشت کو بچانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں میلاڈینوف نے کہا کہ غزہ کے معاشی بحران کو ہرصورت میں بچانا ہوگا۔ آج سے اگر فوری اور موثر اقدامات نہیں کیے جاتے تو اس کے نتیجے میں غزہ میں بدترین معاشی بحران اور انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور سلامتی کونسل کے مندوبین بھی موجود تھے۔

’یو این‘ مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کے باوجود غزہ میں انسانی بحران میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ کے اقتصادی اور معاشی بحران کے حل کے لیے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو غزہ میں اداروں اور اقتصادی ڈھانچہ مکمل تباہی سے دوچار ہوسکتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی امداد بند نہ کرے۔ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر روکی جائے اور غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے انسانی بحران کا دورانیہ 12 سال پر محیط ہے۔ جب کہ فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ برس اپریل سے غزہ کی پٹی پر انتقامی پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کی معیشت بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں: اقوام متحدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.