• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کی تباہی کی پوری عالمی برادری ذمہ دار ہوگی: نیکولائی میلاڈینوف

ہفتہ 22-09-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala7375
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی خراب صورت حال کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی میں اپنے غیرآئینی اقدامات (جرائم) کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث امن کے مواقع سنگین مشکلات اور فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوگیا ہے۔

یو این‘ مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام میں امید پیدا کرنا ہوگی اور بند گلی میں جانے سے بچنا ہوگا۔ اس کے لیے فریقین کو با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنا اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولہ نافذ کرنا ضروری ہے مگر اس کے لیے تمام فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مثبت رد عمل ضروری ہے۔

ملاڈینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ زیادہ حساس صورت اختیار کرچکا ہے جو کسی بھی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پوری عالمی برادری اور ہم سب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

عالمی امن مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں امدادی آپریشن بحال کرکے علاقے کو تباہی سے بچا سکتی ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پرعائد کردہ پابندیاں ختم کرے اور غزہ کو تمام ضروری سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور فتح پر زور دیا کہ وہ مصر کی زیرنگرانی ہونے والی مصالحتی مساعی کو کامیاب بنانے کے لیے مثبت رد عمل کا اظہار کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کی تباہی کی پوری عالمی برادری ذمہ دار ہوگی: نیکولائی میلاڈینوف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.