• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ پر جنگ مسلط نہ کرنے کا بڑا فائدہ اسرائیل کو ہوا: اسرائیلی جنرل

پیر 13-08-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11699
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے ایک سینیر عہدیدار اور سدرن آرٹلری کے کمانڈر کرنل یووال بن ڈو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر چوتھی جنگ مسلط نہ کرنے کاسب سے بڑا فائدہ اسرائیل کو ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’معاریو‘ اخبار کی ویب سائیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیلی فوجی افسر نے کہا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ غزہ کی پٹی سے پھینکے جانے والے کاغذی جہاز اور گیسی غباروں سے اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا ہے تاہم ان غباروں نے اسرائیل کو کسی قسم کے جانی نقصان سے دوچار نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر ہم نے چار سال سے کوئی فوج کشی نہیں کی۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل کو ہوا ہے۔ کرنل یووال بن ڈو کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کی صورت حال کو قابو میں رکھنا چاہتا ہے مگر ہم فی الحال جنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے صدر یحییٰ السنوار صورت حال کو کنٹرول کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے اب تک غزہ سے سرحدی درندازی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ سرحدی باڑ کی دوسری طرف ہماری تنصیبات پرحملے کیے جاتے ہیں اور ہمارے جنگی آلات اور مراکز کو آگ لگائی جاتی ہے۔ اس کے باوجود ہم نے جنگ سے گریز کیا ہے۔

بن ڈو نے تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی میں امن وامان اور معاشی صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے۔ صرف فوجی کارروائی سے غزہ کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ یہ سوال موجود ہے کہ اگر ہم غزہ کی پٹی میں

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ پر جنگ مسلط نہ کرنے کا بڑا فائدہ اسرائیل کو ہوا: اسرائیلی جنرل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.