• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں بجلی کا بحران فوری حل کیا جائے:اقوام متحدہ

جمعرات 20-04-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6863
0
SHARES
0
VIEWS

جنیوا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں بحلی اور ایندھن کے حالیہ بحران پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں توانائی کا بحران فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب ’نیکولائے ملادینوف‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کی اصلاح ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں بجلی پیدا کرنے والے جنریٹروں کی از سرنو مرمت کی بھی ضرورت ہے مگر مرمتی سامان کی قلت کے باعث یہ کام نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کے محصورین کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

اپنے بیان میں ’یو این‘ مندوب نے کہا کہ غزہ کے عوام پر اتنا ہی بوجھ ڈالا جائے جتنا کہ وہ برداشت کرسکیں۔ تمام فلسطینیوں کو یکساں معاشی وسائل فراہم کیے جائیں اور مسائل میں بھی سب کو برابر شریک کیا جائے۔

نیکولائے ملادینوف نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی غریب شہری بجلی کے بلات کی ادائی میں مشکلات کا سامنا کرہے ہیں۔ انہیں بھی وہی مراعات حاصل ہیں جو نسبتا معاشی طور پر بہتر طبقے کو حاصل ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب نے غزہ کی پٹی میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں بجلی کا خسارہ پورا کرنے کے لیے خصوصی امداد فراہم کرے۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ تنہا عالمی برادری غزہ کے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔ فلسطینی حکومت کو بھی غزہ میں بجلی کی پیداوار کے لیے ایندھن کی خریداری میں تعاون کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ غزہ کے تمام شہری بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس ادا کرنے پر قدرت نہیں رکھتے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کو تعمیراتی اور مرمتی سامان کی بلا روک ٹوک ترسیل جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بجلی سپلائی  کرنے والی کمپنیوں کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ غزہ کو مرمتی سامان کی فوری ترسیل یقینی بنائی جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں بجلی کا بحران فوری حل کیا جائے:اقوام متحدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.