لندن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے اور ان کی توہین کے الزام میں صیہونی جیل قید ایک کم عمر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے ساتھ دنیا بھر میں اظہار یکجہتی جاری ہے۔ گذشتہ روز لندن میں عہد تمیمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹر آویزاں کیے گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیرہ عہد تمیمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لندن میں بس اسٹاپوں اور دیگر پبلک مقامات پر بینرز اور پوسٹر لگائے گئے۔ ان بینرز پر ’Free Ahad Tamimi‘ [عہد تمیمی کو رہا کرو] کے الفاظ درج تھے۔یہ بینرز اس وقت سے لندن کی شاہراؤں پر موجود ہیں جب سے اسرائیلی فوج نے تمیمی کو حراست میں لیا تھا۔
خیال رہے کہ عہد تمیمی نامی 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو دو ہفتے قبل غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں النبی الصالح کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے اور ان کی توہین کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے تمیمی کے والدین اور اس کی ایک کزن کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔
