• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

علامہ یوسف القرضاوی انٹرپول کی اشتہاریوں کی فہرست سےخارج

پیر 11-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8525
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ نے سرکردہ عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی کا نام بین الاقوامی اشتہاریوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر نے انٹرپول سے اس اقدام کی وضاحت طلب کی ہے کیونکہ القرضاوی پر قتل، دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤ اور مصر کی قومی املاک کی توڑپھوڑ جیسے سنگین الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ مصر کے انہی الزامات کے بعد القرضاوی کا نام بین الاقوامی اشتہاریوں کی’ ریڈ لسٹ‘میں شامل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرپول نے علامہ یوسف القرضاوی کا نام بین الاقوامی اشتہاریوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ اس پر مصری حکام نے انٹرپول سے کہا ہے کہ وہ ریڈ لسٹ میں شامل اشتہاری کا نام خارج کرنے کی وضاحت کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرپول کی ویب سائیٹ پر موجود اشتہاریوں میں الشیخ یوسف القرضاوی کا نام ’سرخ‘ نشان سے ظاہر ہونے والے ناموں میں شامل تھا مگر اب ان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے طویل مراسلت اور بات چیت کے بعد مصر کی طرف سے علامہ یوسف القرضاوی کو اشتہاری قرار دینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

انٹرپول کو معلوم ہوا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے علامہ یوسف القرضاوی کے خلاف جتنے بھی الزامات عائد کیے گئے ان کا پس منظر محض سیاسی تھا۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی ویب سائیٹ پر شیخ یوسف القرضاوی کا نام لوٹ مار کرنے، جلاؤ گھیرا اور قتل جیسے جرائم میں ملوث عناصر میں شامل تھا مگر تحقیقات کے بعد انٹرپول اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ مذکورہ تمام الزامات ان کی شخصیت کا حصہ نہیں ہوسکتے۔ وہ مصر میں موجود ہی نہیں تووہاں پر لوٹ مار، قتل وغارت گری یا جلاؤ گھیراؤ میں ملوث کیسے ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ انٹرپول نے مصری حکومت کے مطالبے پر ممتاز عالم دین الشیخ یوس القرضاوی کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

الشیخ یوسف القرضاوی مصری ہیں مگران کے پاس قطر کی شہریت بھی ہے۔ وہ طویل عرصے سے قطر ہی میں مقیم ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعلامہ یوسف القرضاوی انٹرپول کی اشتہاریوں کی فہرست سےخارج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.