• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عرب لیگ اور جامعہ الازھر کا فلسطینیوں میں مفاہمت کا خیر مقدم

منگل 03-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8767
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی دھڑوں میں مصر کی زیرنگرانی ہونے والی مفاہمت پر مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے نتیجے میں فلسطین میں قومی حکومت کا قیام اور قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کی غزہ آمد اہم پیش رفت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے عمل سے فلسطینی تحریک آزادی کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ جامعہ الازھر فلسطینیوں میں مفاہمت اور ان کی تحریک آزادی کی پر زور حمایت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ الازھر آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہوگا کے حصول کے لیے فلسطینیوں کی جدو جہد کی حمایت کرے گی۔

ادھر عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے بھی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مفاہمت کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قومی حکومت کے سربراہ  رامی الحمد اللہ کا غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنھبالنا خوش آئند ہے اور عرب لیگ فلسطینی قومی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سے فلسطین کی قومی حکومت نے غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنھبال لیے ہیں۔ فلسطینی قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ گذشتہ روز غزہ پہنچے تھے جہاں مصری وفد کی موجودگی میں اختیارات قومی حکومت کے سپرد کیے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعرب لیگ اور جامعہ الازھر کا فلسطینیوں میں مفاہمت کا خیر مقدم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.