• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عرب سربراہ کانفرنس کے اعلانات مضبوط سیاسی مؤقف کے متقاضی

منگل 17-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10720
0
SHARES
0
VIEWS

ریاض (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں تنازع فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل پر زور دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر الظہران میں ہونے والے اجلاس کے آخر میں جاری کردہ اعلامیے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی اعلان کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مشرقی بیت المقدس صرف آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنے گا اور اس پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ اسرائیل سنہ 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے دوران قبضے میں لیے تمام علاقے خالی کرے تاکہ ان پرمشتمل فلسطینی ریاست قیام عمل میں لایا جاسکے۔ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر وتوسیع کا سلسلہ بند کیا جائے اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کا عمل روکا جائے۔

اعلامیے میں ’عرب اسرائیل‘ تنازع کے حل کے لیے سنہ 2002ءمیں خلیجی ممالک کی طرف سے پیش کردہ امن فارمولے کو ایک مثالی حل قرار دیتے ہوئے اس کے نفاذ پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس موقع فلسطینی ریاست کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لیے 100 ملین ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا ابھی اعلان کیا گیا۔

قبل ازیں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ’’مسئلہ فلسطین ہمارا اوّلین ایشو ہے اور ہم اس کو ہمیشہ مقدم جانیں گے‘‘۔ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔

انھوں نے عرب لیگ کے اس سربراہ اجلاس کو ’’القدس کانفرنس‘‘ سے موسوم کیا ہے تاکہ دنیا بھر میں ہر کسی کو یہ باور کرایا جاسکے کہ فلسطین عرب عوام کے ضمیر میں جاگزیں ہے۔ شاہ سلمان نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ مشرقی القدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جس طرح عرب سربراہ کانفرنس میں اسرائیل، قضیہ فلسطین اور القدس کے بارے میں جرات مندانہ مؤقف اپنایا گیا اسی طرح ع عرب ممالک کو ان اعلانات پر عمل درآمد کے لیے بھرپوراور طاقت ور سیاسی موقف اپنانے کی بھی ضروری ہے ورنہ اس طرح کی قراردادیں اور اعلامیے ماضی میں بھی بہت منظور کیے گئے ہیں مگر ان پرعمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے قضیہ فلسطین حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوتا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعرب سربراہ کانفرنس کے اعلانات مضبوط سیاسی مؤقف کے متقاضی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.