• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عباس اور قطری وزیر خارجہ میں القدس کی صورت حال پر بات چیت

اتوار 17-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9556
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور قطر کے وزیرخارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے درمیان دوحہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے غیرذمہ دارانہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر محمود عباس نے اپنے دورہ قطر کے دوران دوحہ میں قطری وزیرخارجہ سےان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر کے ’اعلان القدس‘ کے بعد بیت المقدس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور القدس کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر محمودعباس کے ہمراہ وزیر برائے سول امور حسین الشیخ، انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ماجد فرج، ڈائریکٹر جنرل برائے گذرگاہ امور وسرحدات نظمی مہنا اور قطر میں متعین فلسطینی سفیر منری غنام موجود تھے۔

قطری وزیرخارجہ الشیخ عبدالرحمان آل ثانی نے یقین دلایا کہ ان کا ملک بیت المقدس کے حوالے سے امریکی اقدام کی ڈٹ کر مخالفت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے اور اس حوالے سے امریکی صدر کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس اور قطری وزیر خارجہ میں القدس کی صورت حال پر بات چیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.