واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)Â تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی انتقامی سیاست کے باوجود عالمی عدالتوں میں صیہونی ریاست کا تعاقب جاری رکھیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی ایل او کے ہائی کشمنر جنرل حسام زملط نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکاÂ میں تنظیم آزادی فلسطین کے نمائندہ دفتر کی بندش کا فیصلہ فلسطینیوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے مگر امریکی فیصلے کے باوجود عالمی عدالتوں میں صیہونی ریاست کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر واشنگٹن میں ’پی ایل او‘ کے نمائندہ دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکا نے الزام عائد کیا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔ اس لیے اس کے امریکا میں دفاتر کو بند کیا جا رہا ہے۔
حسام زملط کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کا ’پی ایل او‘ کے دفاتر کی بندش کا فیصلہ حیران کن نہیں۔ یہ فیصلہ فلسطینیوں کو عالمی فوج داری عدالت سے رجوع کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کرے گا اور ہم اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے۔