مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سینکڑوں کی تعداد میں صیہونیوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے بنیامین نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایسی حالت میں جبکہ مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں صیہونی وزیر اعظم سے کئی بار تفیتیش ہو چکی ہے سینکڑوں کی تعداد میں صیہونیوں نے مظاہرہ کر کے نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرہ کرنے والے صیہونیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ نتن یاہو پر اسرائیل اور ایک جرمن کمپنی کے درمیان آبدوز کی خریداری کے سودے میں رشوت لینے کا الزام ہے۔
ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انھوں نے اخبار یدیعوت احارانوت کے چیف ایڈیٹر ارنون موزس کو مشترکہ مفادات کے سلسلے میں رابطہ برقرار کر کے رشوت دینے کی پیشکش کی تھی تاکہ نتن یاہو کی حمایت کی جا سکے۔