مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی چینل 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’دروز‘Â فرقے سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر مواصلات کو حال ہی میں صیہونی قومیت کے متنازع آئینی بل کی حمایت کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر مواصلات ایوب قرار کا تعلق ’دروز‘گروپ سے ہے۔’دروز‘ یا حاکمیہ شامی نسل کے باطنی اسماعیلی شیعوں کا فرقہ ہے۔ ان کی تعداد بیسویں صدی کے وسط میں دو لاکھ تھی۔
حال ہی میں اسرائیلی کنیسٹ میں اسرائیل کو صیہونیوں کا قومی وطن قرار دینے کے متنازع قانون پر قرار نے بھی حمایت کی تھی مگر اسے بعد ازاں رائے شماری میں حصہ لینے اور متنازع قانون کی حمایت پر قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
ٹی وی رپورٹ میں ایوب قرا کا ایک بیان بھی نقل کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قتل کی دھمکیوں کے بعد انہوں نے اپنی سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور ایک اضافی باڈی گارڈ بھی مقرر کیا ہے۔
قتل کی دھمکیوں کے بعد ایک بیان میں ایوب قرا نے کہا کہ صیہونی قومیت کے قانون میں دروز کو دوسرے درجے کا شہری نہیں قرار دیا گیا بلکہ قانون میں انسانی حرمت، آزادی حقوق کی ضامت دی گئی ہے۔