مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ سوموار کو شام کے وادی گولان کی طرف سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے الجلیل شہر میں خطرےÂ کے الارم بجا دیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی بتایا کہ خطرے کے سائرن اس وقت بجائے گئے جب شام کی وادی گولان کی طرف سے ایک راکٹ داغ گیا۔خطرے کے سائرن بجتے ہی صیہونی آباد کار محفوظ زمین دوز بنکروں میں چلے گئے۔ اس راکٹ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج آئے روز شام کے اندر مختلف تنصیبات پر بمباری کرتی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں اور شامی فوجیوں کے ساتھ غیرملکی عسکری گروپوں کے ارکان بھی مارے جاتے ہیں۔