• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی ارکان کنیسٹ اور وزراء کو مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی اجازت

پیر 09-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5889
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے صیہونی ارکان کنیسٹ (پارلیمنٹ) اور وزراء کو مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاووں کی اجازت دے دی ہے جس پر فلسطینی کے مذہبی اور عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی ارکان کنیسٹ اور وزراء کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر دو سال سے عائد پابندی ختم کرتے ہوئے صیہونی وزیراعظم نے انہیں ہر تین ماہ کے بعد ایک مرتبہ حرم قدسی میں داخلے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

ادھر کنیسٹ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ارکان کنیسٹ کے قبلہ اوّل پر دھاووں کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں داخلے کا خواہش مند رکن کنیسٹ یا وزیر کم سے کم 24 گھنٹے قبل اپنے فیصلے کے بارے میں مطلع کرے گا تاکہ سیکیورٹی کے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

خیال رہے کہ دو سال قبل مسجد اقصیٰ میں صیہونیوں کے دھاووں کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد اسرائیلی ارکان کنیسٹ اور وزراء کے قبلہ اوّل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے ایک نئے حکم کے تحت پابندی ختم کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ حرم قدسی میں عبادت کے لیے داخل ہونے والی وی آئی پی شخصیات کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی ارکان کنیسٹ اور وزراء کو مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی اجازت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.