• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونیوں کی قبلہ اوّل پرچڑھائی منظم مذہبی غنڈہ گردی ہے:اردن

جمعہ 14-04-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6776
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے انتہا پسند صہیونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں صہیونیوں کی قبلہ اوّل پر چڑھائی صہیونی ریاست کی منظم مذہبی غنڈہ گردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیر مملکت برائے اطلاعات محمد المومنی نےایک بیان میں ’ایسٹر‘ تہوار کی آڑ میں سیکڑوں صہیونیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اسرائیلی پولیس کی طرف سے صہیونی شرپسندوں کو مقدس مقام تک پہنچنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریاست کی تمام اشتعال انگیز کارروائیاں مسترد کرتے ہیں۔ صہیونی ریاست ایک منظم پالیسی کے تحت فلسطین میں پورے عالم اسلام کے مقدس مقامات اور شعائر کی بے حرمتی کا مرتکب ہے۔ اردن اسرائیلی ریاست کی اس پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الاقصیٰ کے بارے میں طے پائے دوطرفہ معاہدوں پرعمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان حکومت نے اسرائیل پرواضح کیا ہے کہ صہیونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاوے اور مقدس مقام کی بے حرمتی ناقابل قبول اور مذہبی غنڈہ گردی ہے۔
صہیونیوں کی قبلہ اول پر چڑھائی سے کرڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مشتعل ہو رہے ہیں۔

اردنی حکومت نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے طے پائے معاہدوں کا سختی سے پابند بنائے اور فلسطین میں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی روکے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یہودی ان دنوں ’ایسٹر‘ تہوار کی تقریات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کر رہے ہیں۔ کل جمعرات کو چار سو کے قریب صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونیوں کی قبلہ اوّل پرچڑھائی منظم مذہبی غنڈہ گردی ہے:اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.