• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی کنیسٹ کے دو عرب ارکان سے اسرائیلی پولیس کی تفتیش

جمعرات 29-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4531
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے صہیونی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے عرب کمیونٹی سے منتخب دو ارکان پارلیمان جمال زحالقہ اور خاتون رکن حنین الزعبی کو ایک پولیس سینٹر میں طلب کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ تاہم اس تفتیش کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا ہے کہ فلسطین کی نیشنل ڈیموکریٹک سماج پارٹی کے رہنماؤں اور ارکان کنیسٹ جمال زحالقہ اور حنین الزعبی کو ’’لاھاو433‘‘ پولیس سینٹر طلب کیا گیا جہاں ان سے کئی گھنٹے تک تفتیش جاری رہی ہے۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں عرب ارکان کنیسٹ سےہونے والی پوچھ تاچھ میں ان کے بعض بیانات سے متعلق استفسار کیا گیا ہے جو انہوں نے حال ہی میں سماج پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے رد عمل میں جاری کیے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی پولیس نے قومی جمہوری سماج پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جماعت کے دفاتر پر دھاوے بولنے کے ساتھ انہیں سیل کردیا تھا۔ صہیونی پولیس نے جماعت کے دفاترکمپیوٹر اور دیگر دستاویزات قبضے میں لینے کے ساتھ یہ دعویٰ کیا تھا کہ سماج پارٹی کو بیرون اور اندرون ملک سے فنڈز مل رہے ہیں۔ مگر جماعت ان فنڈز کی تفصیلات حکومت سے چھپا رہی ہے۔

کریک ڈاؤن کے دوران سماج پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ جس پر دونوں ارکان کنیسٹ جمال زحالقہ اور حنین الزعبی نے صہیونی پولیس کے کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

خیال رہے کہ عرب قومی سماج پارٹی کا قیام سنہ 1995ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔ عرب مفکر عزمی بشارہ اس کے بانی سربراہ تھے۔ سنہ 2007ء میں صہیونی فوج نے ان پر دشمن کے ساتھ ساز باز اور جاسوسی کا الزام عائد کیا تو بشارہ ملک چھوڑ گئے تھے۔

حال ہی میں صہیونی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ سماج پارٹی کو بیرون ملک سے فنڈز مل رہے ہیں۔ اس دعوے کے بعد جماعت کے دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور جماعت کے سربراہ عوض عبدالفتاح سمیت کئی دوسرے رہنماؤں کو گرفتار اور بعض کو گھروں پر نظربند کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی کنیسٹ کے دو عرب ارکان سے اسرائیلی پولیس کی تفتیش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.