مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبار ہارتص نے لکھا ہے کہ دو ہزار سات سے اب تک ایک سو ستتر اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سولہ میں اسرائیل کے اکتالیس فوجی ہلاک ہوئے جن میں سے پندرہ فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کے جانی نقصان کی اطلاع دی ہے۔ان اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سترہ کے ابتدائی دنوں میں اب تک نو اسرائیلی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں کہ جن میں سے ایک نے خود کشی کی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی قید سے آزاد ہونے والے ایک فلسطینی مجاہد فادی قنبر نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے ٹرک سے صیہونی فوجیوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں چھے اسرائیلی فوجی ہلاک اور پندرہ فوجی بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔